Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملکی اُمور بارے اہم قانون سازی، قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس فوری بلانے کا فیصلہ

ملکی اُمور بارے اہم قانون سازی، قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس فوری بلانے کا فیصلہ
October 12, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملکی اُمور سے متعلق اہم قانون سازی کے حوالے سے حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مشیر پارلیمانی اُمور بابر اعوان نے ملاقاتیں کیں۔ سینیٹ کا اجلاس جمعرات شام 4 بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات شام 5 بجے طلب کرنے کیلئے سمری صدر کو ارسال کردی گئی۔

مشیر پارلیمانی اُمور بابر اعوان نے کہا ملکی امور سے متعلق اہم قانون سازی کو مکمل کیا جائیگا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔