Thursday, April 25, 2024

سابق سافٹ ویئر چیف نکولس چائیلان کا چین کی برتری کا اعتراف، پینٹاگون

سابق سافٹ ویئر چیف نکولس چائیلان کا چین کی برتری کا اعتراف، پینٹاگون
October 12, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) چین نے امریکی سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا۔ پینٹاگون کے سابق سافٹ ویئر چیف نکولس چائیلان نے چین کی برتری کا اعتراف کر لیا۔

پینٹاگون کے سابق سافٹ وئیر چیف نکولس چائیلان نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ چین اپنی جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے بڑی تیزی کے ساتھ سپر پاور بننے کی جانب گامزن ہے۔ چین اسوقت دنیا کی دوسری بڑی اقتصادی طاقت ہے۔ مصنوعی ذہانت کے میدان میں شکست نے امریکی سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا ۔ چین ٹیکنالوجی میں امریکا سے 15 سے 20 سال آگے نکل چکا ہے۔ چین کا اب کوئی مقابلہ نہیں۔

پینٹاگون کے سابق سافٹ وئیر چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین نے دنیا کے مستقبل کو تسخیر کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ۔ میڈیا سے لے کر عالمی و علاقائی سیاست تک ہر میدان میں غلبہ حاصل کر لیا ہے۔ امریکا کا سائبر ڈیفنس سسٹم بچوں کے کھیلنے کی جگہ سے ذیادہ کچھ نہیں جبکہ چین کا سائبر ڈیفنس سسٹم یونیورسٹی بن چکا ہے۔