Friday, April 26, 2024

گوجرہ میں ٹوبہ روڈ پر بس اور موٹرسائیکل رکشہ میں تصادم، اسکول جانے والے پانچ بچے جاں بحق

گوجرہ میں ٹوبہ روڈ پر بس اور موٹرسائیکل رکشہ میں تصادم، اسکول جانے والے پانچ بچے جاں بحق
October 12, 2021 ویب ڈیسک

گوجرہ (92 نیوز) گوجرہ میں ٹوبہ روڈ پر بس اور موٹرسائیکل رکشہ میں تصادم ہو گیا۔ حادثے میں اسکول جانے والے پانچ بچے اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔

حادثے میں تین بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں الائیڈ اسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔