Saturday, April 20, 2024

گریٹر اقبال پارک کیس، عائشہ اور ریمبو کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ سامنے آگئی

گریٹر اقبال پارک کیس، عائشہ اور ریمبو کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ سامنے آگئی
October 11, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) گریٹر اقبال پارک کیس میں نیا موڑ آگیا، ٹک ٹاکر عائشہ اور ریمبو کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ سامنے آگئی۔

آڈیو ٹیپ میں عائشہ اور ریمبو کے درمیان گرفتار ملزموں سے رقم لینے کی پلاننگ کی گئی، ٹک ٹاکر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا 6 ملزم ہیں، مشکل سے پانچ پانچ لاکھ روپے دیں گے۔

پولیس نے آڈیو ٹیپ کو گریٹر اقبال پارک کیس کا حصہ بنا لیا۔

اس سے قبل سانحہ گریٹر اقبال پارک کیس میں متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کے تحریری کے بیان کے بعد ملرکزی ملزم ریمبو سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

عائشہ اکرم نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور کو اپنا تحریری بیان جمع کرواتے الزام عائد کیا تھا کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسکی نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں۔ ویڈیوز کی مدد سے بلیک میل کرتا رہا، اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی رہی اب تک 10 لاکھ روپے ہتھیا چکا ہے۔

تحریری جواب میں ٹک ٹاکر نے کہا 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا، جو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔