Thursday, March 28, 2024

حکومت کا 5 بڑی ڈالر ایکسچینج کمپنیوں کے آڈٹ کا فیصلہ

حکومت کا 5 بڑی ڈالر ایکسچینج کمپنیوں کے آڈٹ کا فیصلہ
October 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ڈالر کی بڑھتی قیمت کو لگام ڈالنے کے لیے حکومت نے 5 بڑی ڈالر ایکسچینج کمپنیوں کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ڈالر کو ہولڈ کرنے والوں کیخلاف کارروائی جاری ہے، 88 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ جعلی ویکسی نیشن کےخلاف بھی کارروائی شروع کردی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان حساس ترین حالات سے گزر رہا ہے، پی ڈی ایم جو بھی فیصلہ کرے پہلے حالات کو مدنظر رکھے۔ پی ڈی ایم جو کرنے جارہی ہے یہ نہ ہو یہ سب اس کے گلے پڑ جائے۔ ان کا ایک بار پھر کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات اچھے ہیں۔