Saturday, April 20, 2024

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا یکطرفہ طور پر دورہ پاکستان منسوخ کرنا مایوس کن تھا، وزیراعظم

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا یکطرفہ طور پر دورہ پاکستان منسوخ کرنا مایوس کن تھا، وزیراعظم
October 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا یکطرفہ طور پر دورہ پاکستان منسوخ کرنا مایوس کن قرار دیدیا۔

عمران خان بولے کہ پاکستانی ٹیم نے مشکل وقت میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔ ہمیں انگلینڈ سے امید تھی مگر انگلش بورڈ نے یکطرفہ طور پر فیصلہ کرکے مایوس کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کرکٹ بورڈز اور کھلاڑیوں کے لیے پیسہ ترجیح ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ مضبوط اور امیر ہے اس لئے کوئی اس کے سامنے نہیں بولتا۔