Thursday, April 25, 2024

بھارت، چین فوجی سربراہوں کے لداخ کشیدگی پر مذاکرات ناکام

بھارت، چین فوجی سربراہوں کے لداخ کشیدگی پر مذاکرات ناکام
October 11, 2021 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) بھارت اور چین کے فوجی سربراہوں کے لداخ کشیدگی پر مذاکرات ناکام ہو گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے فوجی سربراہوں کے لداخ بارڈر پر کشیدگی ختم کرنے پرمذاکرات ناکام ہو گئے۔

چینی فوجی ترجمان کے مطابق بھارت کے غیرمعقول مطالبات پر ڈٹے رہنے سے مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے۔ بھارت کو دونوں ممالک کے مابین طے شدہ معاہدوں اور اتفاق رائے کی پاسداری کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے بھارت سرحدی علاقوں پر موجودہ صورت حال کی قدرکرے گا۔

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق فریقین نے باہمی روابط اور علاقے میں استحکام برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔