Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغانوں پر پابندیاں عائد کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، وزیراعظم عمران خان

افغانوں پر پابندیاں عائد کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، وزیراعظم عمران خان
October 11, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں، افغانوں پر پابندیاں عائد کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ 

وزیراعظم نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا افغانستان کا 70 فیصد بجٹ بیرونی امداد پر چلتا ہے، 40 سال کی جنگ میں لاکھوں لوگ مار گئے۔ امریکا اور عالمی برادر ی کو افغانستان کو انسانی المیہ سے بچانا ہوگا۔ افغانستان کو تنہا کرنے سے منفی اثرات مرتب ہونگے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکا کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، اشرف غنی کی حکومت کٹھ پتلی تھی، ڈرون حملے کے انتقام کے لئے خود کش حملے کئے گئے۔

اُنہوں نے کہا افغانستان میں خانہ جنگی سے بہت تباہی ہوئی ہے، افغانستان تمام ہمسائیہ ممالک کے لئے اہم تجارتی گزر گاہ ہے۔ عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ بات چیت کرنی چاہئے۔ افغان جنگ میں کروڑوں ڈالر خرچ کئے گئے، نیٹو کی افواج 20 سال تک افغانوں کے ساتھ لڑتی رہی۔

صحافی نے عمران خان سے سوال کیا ’’آپ کی امریکی صدر جوبائیڈن سے بات ہوئی ؟، جس پر وزیراعظم نے مسکرا کر جواب دیا کہ ’’ امریکی صدر سے بات نہیں ہوئی۔ ‘‘

انہوں نے کہا وزارت خارجہ  امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، 3 لاکھ افغان فورسز نے بغیر لڑے ہی طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ افغانستان کا کوئی جنگ حل نہیں، جنرل کیانی نے اوباما پر واضح کردیا تھا۔

عمران خان نے مزید کہا ٹی ٹی پی پشتونوں کی تحریک ہے، افغانستان سے زیادہ پاکستان میں پشتون ہیں۔ پاکستان نے ٹی ٹی پی کو بہت بڑے آپریشن کے بعد دھکیل دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔