Friday, April 26, 2024

گلگت بلتستان، دیوسائی اور نیلم ویلی میں موسم سرما کی پہلی برف باری

گلگت بلتستان، دیوسائی اور نیلم ویلی میں موسم سرما کی پہلی برف باری
October 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) گلگت بلتستان، دیوسائی اور نیلم ویلی میں موسم سرما کی پہلی برف باری، پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔

بابوسر ٹاپ پر برفباری کے بعد بابوسر ناران نیشنل ہائی وے بند ہوگئی۔ گلگت انتظامیہ اور دیامرلیویز نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 32 گاڑیوں میں پھنسے خواتین اوربچوں سمیت 80 سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ خراب موسمی حالات کے باعث سیاحوں کو سفرسے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔

دنیا کی چھت کہلائے جانے والے بلند ترین مقام دیوسائی، ہمالیہ، قراقرم اور ہندوکش کے پہاڑی سلسلوں پر برف کی سفید موتی بکھر گئے، بلند میدان دیوسائی میں برفباری کے بعد ٹورسٹ پولیس نے سیاحوں کے لئے گائیڈ لائن جاری دی، اس وقت دیوسائی میں تین انچ تک برف جم چکی ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے علاقے وادی نیلم اور لیپہ ویلی کے بلند پہاڑوں پر برف باری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی۔ بلند و بالا پہاڑوں پر بارش اور برف باری کا سلسلہ گزشتہ رات گئے تک جاری رہا۔