Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ خود اپنے گڑھے میں گر گئیں، فرخ حبیب

پیپلزپارٹی اور ن لیگ خود اپنے گڑھے میں گر گئیں، فرخ حبیب
October 11, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے پیپلزپارٹی اور ن لیگ خود اپنے گڑھے میں گر گئیں۔ الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست کو منظور کرلیا۔

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں دونوں جماعتوں کے اکاؤنٹس تک رسائی مل گئی۔ پی پی پی کے 7 اور ن لیگ کے 12 اکاؤنٹس ہیں، جو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کئے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ 4 سال اکاؤنٹس کی تفصیل دینے سے بھاگ رہی تھیں۔

اُنہوں نے کہا پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں، دونوں جماعتوں کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کی جائے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پیپلزپارٹی کے 7، ن لیگ کے 12 اکاؤنٹس ہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔