Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دبئی، عالمی ڈرگ مافیا کیخلاف آپریشن ’’ اسکورپین ‘‘ میں 500 کلو گرام کوکین برآمد

دبئی، عالمی ڈرگ مافیا کیخلاف آپریشن ’’ اسکورپین ‘‘ میں 500 کلو گرام کوکین برآمد
October 11, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) دبئی میں عالمی ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن ’’ اسکورپین ‘‘ میں 500 کلو گرام سے زائد کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

آپریشن میں ریکور کی گئی کوکین کی مالیت 50 کروڑ درہم یا 23 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ غیر قانونی منشیات کی کھیپ کو کارگو کنٹینر میں چھپایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق آپریشن ’’ اسکورپین ‘‘ میں خطے کی سب سے بڑی منشیات پکڑی گئی۔ انٹرنیشنل گینگ اسمگلنگ میں ملوث ہے، جس کے مختلف ارکان دبئی ایئرپورٹ سے ملک میں داخل ہوئے مگر دبئی پولیس نے منشیات ملک میں پھیلانے کی کوشش ناکام بنادی۔

دبئی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے تحت ملزمان کا تعاقب کیا اور عرب باشندے کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔