Friday, March 29, 2024

آزاد کشمیر ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی ایک ایک حلقے میں کامیاب

آزاد کشمیر ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی ایک ایک حلقے میں کامیاب
October 11, 2021 ویب ڈیسک

میرپور/ کوٹلی (92 نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات میں ایل اے تین میرپور میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔ ایل اے بارہ چڑھوئی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب رہے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دو حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے، ایل اے تین میرپور سے صدر آزاد کشمیر کے بیٹے یاسر سلطان نے 20 ہزار 142  ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ کے امید وار چودھری محمد سعید 11 ہزار 608 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے بارہ چڑھوئی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عامر یاسین 23 ہزار 980 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار 19 ہزار 101  ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

میرپور میں ریٹرننگ افسر نے سرکاری رزلٹ کا اعلان کیا تو تحریک انصاف کے کارکن آپے سے باہر ہوگئے۔ یاسر سلطان کی کامیابی پر کارکنوں نے ہوائی فائرنگ کی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا، کوٹلی میں بھی پیپلزپارٹی کی کامیابی پر جیالوں نے جشن منایا۔