Friday, April 19, 2024

گلگت ، بلتستان میں موسم خراب، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آ گیا

گلگت ، بلتستان میں موسم خراب، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آ گیا
October 10, 2021 ویب ڈیسک

گلگت (92 نیوز) گلگت ، بلتستان میں موسم خراب ہو گیا۔ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آ گیا۔

بابو سر ٹاپ پر 6 انچ تک برفباری سے راستے بند ہو گئے۔ 40 سے زیادہ چھوٹی بڑی گاڑیوں پر سوار سیکڑوں سیاح پھنس گئے۔ سیاحوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ پھنسے سیاحوں کو قریبی ہوٹلوں میں منتقل کر دیا۔