Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک فضائیہ کے سابق سربراہ فاروق فیروز خان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

پاک فضائیہ کے سابق سربراہ فاروق فیروز خان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک
October 10, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک فضائیہ کے سابق سربراہ فاروق فیروز خان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیئے گئے۔

نماز جنازہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان ،اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستہ نے سلامی دی۔

سابق ایئر چیف مارشل فاروق فیروز خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ فاروق فیروز خان نے بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے فاروق فیروز خان کے انتقال پر اظہار افسوس اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔