Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور میں گلاب دیوی اسپتال کے قریب انڈرپاس کی کھدائی کے دوران مزدور مٹی تلے دب گئے

لاہور میں گلاب دیوی اسپتال کے قریب انڈرپاس کی کھدائی کے دوران مزدور مٹی تلے دب گئے
October 10, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں گلاب دیوی اسپتال کے قریب انڈرپاس کی کھدائی کے دوران مزدور مٹی تلے دب گئے۔ ایک مزدور جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو کے مطابق ایک مزدور جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت 18 سالہ محمد رفیع کے نام سے ہوئی۔ دوسرا مزدور گل حمید کو ملبے تلے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی مدد آپکے تحت ایک مزدور کو نکالا۔ یہ کنسٹرکشن کمپنی کی غفلت ہے۔ اسکی غفلت کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے بعد انتظامیہ نے گھڑے میں مٹی ڈال کر اسے بھر دیا گیا۔ عینی شاہدین نے متعلقہ حکام کو واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔