Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیسہ چوری کرنے والے پر پھول نچھاور کئے جائیں گے تو کرپشن کو برا کیسے سمجھا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان

پیسہ چوری کرنے والے پر پھول نچھاور کئے جائیں گے تو کرپشن کو برا کیسے سمجھا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان
October 10, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے پیسہ چوری کرنے والے پر پھول نچھاور کئے جائیں گے تو کرپشن کو برا کیسے سمجھا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو اسلام کے بارے میں بتانے کیلئے رحمۃ للعالمین اتھارٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ اتھارٹی کے پیٹرن وزیراعظم خود ہوں گے۔ دنیا بھر سے اسکالرز کو شامل کیا جائے گا۔ بہت سی کتابیں لکھنے والے کو چیئرمین بنایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہم کارٹون نہیں روک سکے لیکن بچوں کیلئے اپنے کارٹون تو بنا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا طلاق سے بڑا عذاب کوئی نہیں، بچوں پر اثر پڑتا ہے۔ بچوں کو حضوراکرمﷺ کے راستے پر لائیں۔

وزیراعظم نے رحمۃ للعالمین کانفرنس سے خطاب میں کہا درسی کتابوں میں باقی ادیان بھی پڑھائیں گے۔ ہندو، سکھ، عیسائی طلبہ اپنے مذہب کو بہتر انداز میں جان سکیں گے۔ حضورﷺ رحمت اللعالمین تھے، رحمت اللمسلمین نہیں تھے۔ رسول اللہﷺ کی زندگی سے سیکھنے کی ضرورت ہے مگر  بہت تاخیر سے رسول اللہﷺ کی زندگی کا مطالعہ کیا۔ ملک کو اٹھانا ہے تو حضورﷺ کی سنت پرچلنا ہو گا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔