Thursday, April 25, 2024

پاکستانی اسکواڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز

پاکستانی اسکواڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز
October 10, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستانی اسکواڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ  کپ کے آغاز میں سات روز کا انتظار رہ گیا۔ محدود اوورز کا عالمی میلہ 17 اکتوبر سے یو اے ای میں سجے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میگا ایونٹ کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز کا اعلان کر دیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ  میں پہلی بار ڈی آر ایس سسٹم کے استعمال ہو گا۔ ہر ٹیم میچ میں دو بار ریویو لے سکے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو سولہ لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا۔ رنر اپ ٹیم کو آٹھ لاکھ ڈالر ملیں گے۔

دوسری جانب مشن  ورلڈ کپ کے لیے قومی  ٹیم   نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر تیاریوں کا آغاز کر دیا۔ کھلاڑیوں نے  ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور باؤلنگ کنسلٹنٹ ورنن فیلنڈر کی زیر نگرانی باؤلنگ ،بیٹنگ کی  پریکٹس کی۔

آل راؤنڈر شعیب ملک نے  بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ۔ فاسٹ باؤلر حسن علی بھی ورلڈ کپ  کے لیے تیار ہیں۔ کہتے اچھا پرفارم کریں گے، بھارت  ہی نہیں نیوزی لینڈ کو بھی ہرانا ہے۔

قومی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے  15 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہو گی۔ پاکستانی ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔