Friday, April 26, 2024

ڈاکٹر عبد القدیر کا انتقال ملک اور قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، شیخ رشید

ڈاکٹر عبد القدیر کا انتقال ملک اور قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، شیخ رشید
October 10, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے ڈاکٹر عبد القدیر کا انتقال ملک اور قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر پوری قوم افسردہ ہے۔ قومی ہیرو کے انتقال پر آج قومی پرچم سرنگوں کر دیا گیا۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قومی ہیرو ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے انتقال پر قوم سوگوار ہے۔ قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر قدیر کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔