Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازِجنازہ فیصل مسجد میں ادا کردی گئی

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازِجنازہ فیصل مسجد میں ادا کردی گئی
October 10, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازِجنازہ فیصل مسجد میں ادا کردی گئی۔ 

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ میں قائم مقام صدر، تمام سروسز چیفس، فوجی حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے تمام کابینہ ارکان کو نمازجنازہ میں شرکت کی ہدایت کی تھی۔

محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ ہوگی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پھیپھڑوں میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ان کا انتقال آج صبح7  بجے کے قریب ہوا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر 1936ء کو بھوپال میں پیدا ہوئے، نیوکلیئر فزکس میں اکیڈمک تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستانی ایٹمی پروگرام میں خدمات پر 2 بار نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 3 صدارتی ایوارڈ بھی ملے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر نے ہالینڈ سے ماسٹرز آف سائنس، بیلجیئم سے ڈاکٹریٹ آف انجینئرنگ کی اسناد لیں۔ یورپی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے بعد 1976ء میں پاکستان واپس آگئے تھے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا 86 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔