Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے

محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے
October 10, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کرگئے۔ 

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پھیپھڑوں میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ان کا انتقال صبح7  بجے کے قریب ہوا۔

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کی نماز جنازہ آج فیصل مسجد مںد ادا کی جائے گی۔

ڈاکٹر عبدالقدیر 1936 کو بھوپال میں پیدا ہوئے، نیوکلیئر فزکس میں اکیڈمک تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستانی ایٹمی پروگرام میں خدمات پر 2 بار نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 3 صدارتی ایوارڈ بھی ملے۔

ہالینڈ سے ماسٹرز آف سائنس، بیلجیئم سے ڈاکٹریٹ آف انجینئرنگ کی اسناد لیں، ڈاکٹر عبدالقدیریورپی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے بعد 1976ء میں پاکستان واپس آگئے تھے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا 86 برس کی عمر میں انتقال ہوا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔