Friday, April 26, 2024

نیا بلدیاتی نظام، پنجاب میں 6 میٹروپولیٹن کارپوریشنز اور میئر ہوں گے

نیا بلدیاتی نظام، پنجاب میں 6 میٹروپولیٹن کارپوریشنز اور میئر ہوں گے
October 10, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے خدوخال سامنے آ گئے، صوبہ میں چھ میٹروپولیٹن کارپوریشنز اور ان کے میئر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق 15 میونسپل کارپوریشنز، 133 میونسپل کمیٹیاں، 64 ٹاؤن کمیٹیاں ہوں گی جبکہ 35 ضلع کونسلیں بنائی جائیں گی۔

چیئرمین ضلع کونسل ڈسٹرکٹ لوکل گورنمنٹ اتھارٹی کا چیئر پرسن ہوگا۔ یوتھ کونسلر کی عمر کی حد 25 سال سے بڑھا کر 32 سال کر دی گئی۔