Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان سے فواد چودھری کی ملاقات، باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان سے فواد چودھری کی ملاقات، باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال
October 9, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ملاقات کی، باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر صدر آزاد کشمیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم عمران خان کے خطاب میں کشمیری عوام کی واضح اور دوٹوک الفاظ میں حمایت کو سراہا۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی سمیت سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ میرپور منگلا روڈ عنقریب مکمل ہونے والی ہے جس سے دینہ سے میرپور تک کے سفر میں درپیش حائل مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔

بیرسٹر سلطان محمود نے وفاقی وزیر اطلاعات کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوں سے بھی آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے آزادی کے بیس کیمپ سے بھرپور انداز میں آواز بلند کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔