Saturday, April 20, 2024

یوٹیوب سے صارفین کی سالانہ آمدن 10 ارب ڈالر

یوٹیوب سے صارفین کی سالانہ آمدن 10 ارب ڈالر
October 9, 2021 ویب ڈیسک

سان فرانسسكو (ویب ڈیسک) یوٹیوب پلیٹ فارم سے پوری دنیا میں 20 لاکھ سے زائد لوگ معقول آمدنی کما رہے ہیں جس کا تخمینہ 10 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

یوٹیوب کے ذریعے صرف 2020 میں امریکا میں اتنے مواقع پیدا کئے جو تین لاکھ نوے ہزار کل وقتی ملازمتوں کے برابر ہیں۔

اس ضمن میں یوٹیوب نے عالمی یوٹیوب پارٹنر کے ضمن میں دنیا بھر کی معیشت سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کی، آکسفرڈ اکنامکس کے تعاون سے یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ یوٹیوب نے کہا ہے کہ ہم نے بہت سے لوگوں کی تفریحی ایپ کو ان کا مستقل روزگار بنا دیا ہے جو ہرماہ بڑھ رہا ہے۔

تاہم فیس بک کی طرح خود یوٹیوب پر بھی تنقید ہورہی ہے جن کا تعلق مغربی پس منظر سے زیادہ ہے۔ اول یوٹیوب پر ویکسین کے خلاف گمراہ کن ویڈیوز کا ڈھیر ہے جسے اب تک ہٹایا نہیں گیا ہے۔ دوم شدت پسندی پر مبنی ویڈیو اور معلومات موجود ہیں اور تیسری جانب یوٹیوب کے الگورتھم بھی درست اندا ز میں کام نہیں کررہے۔

لاک ڈاؤن اور بیروزگاری کے باوجود 2020 میں یوٹیوب نے ترقی کی اور 2019 میں اس کی شرح نمو 14 فیصد بڑھی۔ جبکہ یوٹیوب نے 2020 میں امریکی جی ڈی پی میں 20 ارب ڈالر سے زائد کی رقم کا اضافہ کیا۔