Friday, March 29, 2024

جرمن ہاٹ ایئر بلون چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

جرمن ہاٹ ایئر بلون چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا
October 9, 2021 ویب ڈیسک

ٹیگرنسی (92 نیوز) جرمنی کا آسمان رنگ برنگے دلکش غباروں سے سج گیا۔ جرمن ہاٹ ایئر بلون چیمپئن شپ جنوبی جرمنی کے شہر ٹیگرنسی میں شروع ہوگئی۔

گرم غباروں کے مقابلے میں 25 ماہر بلون پائلٹس حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ اتوار کو اختتام پذیر ہوگی جس کے بعد جیتنے والے کا اعلان اور اسے انعامات سے نوازا جائے گا۔

جرمن ہاٹ ایئر بلون چیمپئن شپ کو دیکھنے کیلئے لوگ بھی بڑی تعداد میں ٹیگرنسی آرہے ہیں۔