Tuesday, April 23, 2024

آواران کے قریب ایف سی کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

آواران کے قریب ایف سی کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
October 9, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) بلوچستان میں آواران کے قریب فرنٹیئر کور(ایف سی) کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایف سی کے دستوں کی بلوچستان میں آواران کے قریب کامیاب کارروائی کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے دہشت گردوں کا سراغ لگایا، پھر ان کے گرد گھیرا تنگ کر کے کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولا بارود برآمد ہوا ہے۔