Wednesday, April 24, 2024

آٹے کے نرخ کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ ہے، مُراد علی شاہ

آٹے کے نرخ کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ ہے، مُراد علی شاہ
October 9, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے کہا آٹے کے نرخ کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ ہے، دعویٰ کرتے ہوئے کہا لاہور میں آٹا کراچی سے مہنگا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ ہر سال 15 اکتوبر کے بعد گندم ریلیز کرتا ہے، انہوں نے اپریل میں گندم کی ریلیز کرکے سندھ پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا۔ سندھ حکومت نے گندم کی بوری 5 ہزار روپے میں خریدی، وفاق 6 ہزار سے زیادہ کی امپورٹ کررہی ہے۔

مُراد علی شاہ نے کہا این سی او سی کے تحت فیصلوں پر عمل کرنے کی ہرممکن کوشش کرتے ہیں۔ وفاق کی کسی چیز پر ابھی کوئی بات نہیں کرسکتا۔ ہمیں معلوم ہے کہ حکومت کیسے چلتی ہے۔