Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب کابینہ کی مقامی حکومتوں کے ٹرانزیکشن پلان کی اصولی منظوری

پنجاب کابینہ کی مقامی حکومتوں کے ٹرانزیکشن پلان کی اصولی منظوری
October 9, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا48 واں اجلاس ہوا، اجلاس میں مقامی حکومتوں کے ٹرانزیکشن پلان کی اصولی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے48 ویں اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مقامی حکومتوں کے ٹرانزیکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے قانونی و آئینی ماہرین پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کابینہ کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی کو عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کی تقریبات میں بھرپور شرکت کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا نبی آخرالزماں حضرت محمد ؐ کی تعریف وتوصیف بیان کرنابہت بڑا اعزاز اور انعام ہے۔

اجلاس میں صوبائی کابینہ کے 47 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 60 ویں، 61 ویں اور 62 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کے 68 ویں اور 69 ویں اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی سید فخر امام نے ملاقات کی جس میں فوڈ سکیورٹی اور فصلوں کی پیدوار بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے فوری مہم چلانے کا حکم بھی دیا ان کا کہنا تھا ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کیلئے متعلقہ محکمے اور ادارے بھرپور کردار ادا کریں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔