Tuesday, April 23, 2024

سندھ میں بھی 11 اکتوبر سے اسکولز میں 100 فیصد حاضری، نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں بھی 11 اکتوبر سے اسکولز میں 100 فیصد حاضری، نوٹیفکیشن جاری
October 9, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ میں بھی 11 اکتوبر سے اسکولز میں 100 فیصد حاضری ہوگی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے تمام نجی وسرکاری اسکولز میں مکمل کلاسز ہوسکیں گی، 12 تا 18 سال کی عمر کے طلبہ کی کورونا ویکسین کے لئے سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اسکولز انتظامیہ اور متعلقہ ڈائریکٹر اسکولز کو 12 سال تک عمر کے بچوں کی کورونا ویکسین کرانے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔ انسپکشن میں طلبہ کی کورونا ویکسین نہ ہونے کی نشاندہی ہوئی تو اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔