Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 2 روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 2 روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے
October 9, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 2 روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اِنصاف، عبداللہ بن سلطان بن عواد النعیمی، اور پاکستانی سفیر افضال محمود نے ایئر پورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدر عارف علوی متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔ دورے کے دوران صدر پاکستان دبئی ایکسپو میں پاکستانی پیویلین کا بھی دورہ کریں گے۔

صدر عارف علوی دبئی میں روشن اپنا گھر پروگرام کی تقریب رونمائی میں بھی شرکت کریں گے۔ صدر مملکت دبئی میں کاروباری شخصیات، کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملاقات کریں گے۔

دورے کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دو طرفہ تجارتی و معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔