Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہریوں کی شکایات پر وزیر اعظم کا 2 ہزار 549 حل شدہ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

شہریوں کی شکایات پر وزیر اعظم کا 2 ہزار 549 حل شدہ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم
October 9, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) شہریوں کی شکایات پر وزیر اعظم عمران خان نے 2 ہزار 549 جزوی طور پر حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔

شکایات کو دوبارہ کھول کر مجاز افسران کو ضروری کارروائی کے لیے تفویض کیا جائے گا۔

پی ایم ڈی یو کے مطابق مذکورہ تمام شکایات میں شہریوں کو جُزوی ریلیف کا عندیہ دیا گیا تھا۔ 43 ہزار 351 شکایات 773 اداروں کو کھولی جائیں گی۔ صوبائی حکومتوں کی 40 ہزار415 شکایات 2 ہزار 450 اداروں کو دوبارہ تفویض کی جائیں گی۔

پی ایم ڈی یو کے مطابق وفاقی سطح پر سب سے زیادہ 3 ہزار 181 شکایات آئیسکو کی کھولی جائیں گی۔ صوبائی سطح پر 1606 پنجاب ہائی وے کی، خیبرپختونخواہ میں پی ڈی اے کی 412 ، سندھ میں کے ڈبلیو ایس پی کی اور بلوچستان میں سیکنڈری ایجوکیشن کی 130 شکایات سرفہرست ہیں۔ عوامی شکایات کا ہر ممکن حل یقینی بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔