Friday, April 19, 2024

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں تیس اکتوبر تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں تیس اکتوبر تک توسیع
October 9, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں تیس اکتوبر تک توسیع کر دی۔

شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے عدالت پہنچ کر حاضری مکمل کرائی۔ ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف، حمزہ شہباز کیخلاف شواہد پر مبنی باکس بھی پہنچائے گئے۔ ایف آئی اے کے پراسکیوٹر نے بینکنگ کورٹ کے دائر اختیار پر اعتراض کر دیا۔ عدالت نے آئندہ عدالتی دائرہ اختیار پر وکلاء کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔

میڈیا سے بات چیت میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے تاثر دیا جا رہا ہے کہ ہم تعاون نہیں کر رہے۔ اچانک خیال کیسے آ گیا کہ یہ اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں۔

بینکنگ جرائم کورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ عدالت کے باہر رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کر دیئے گئے۔ پولیس نے کارکنان کو بینکنگ عدالت کے باہر جانے سے روک دیا۔ کارکن شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔