Thursday, April 25, 2024

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
October 9, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ناردرن نے 195 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ ناردرن کی طرف سے علی عمران 55 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ حیدر علی 37، مبشر خان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے  5 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے ۔ احمد شہزاد کی 77 رنز کی شاندار اننگز رائیگاں چلی گئی۔ محمد اخلاق نے 61 رنز بنائے۔ ناردرن کے عامر جمال نے  تین وکٹیں حاصل کی اور  مین آف دی میچ  قرار پائے۔