Thursday, April 25, 2024

پاکستان، افغانستان میں امن، استحکام کی ہمہ جہت کاوشوں کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف

پاکستان، افغانستان میں امن، استحکام کی ہمہ جہت کاوشوں کیلئے پرعزم ہے، آرمی چیف
October 8, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن کی ملاقات ہوئی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال پرگفتگو کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمن نے افغانستان میں انسانی ہمدردی کےاقدامات میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف کا کہنا ہے پاکستان، افغانستان میں امن، استحکام کی ہمہ جہت کاوشوں کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان، افغانستان میں تمام دھڑوں پرمشتمل حکومت کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔