Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جام کمال کی عبدالغفور حیدری سے ملاقات، حکومت بچانے کیلئے مدد مانگ لی

جام کمال کی عبدالغفور حیدری سے ملاقات، حکومت بچانے کیلئے مدد مانگ لی
October 8, 2021 --- ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) وزیراعلی بلوچستان جام کمال کرسی بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے لگے، جام کمال کی جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدری سے ملاقات، حکومت بچانے کیلئے مدد مانگ لی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈٹ گئے کہتے ہیں کہ کسی کے دباؤ میں آکر استعفیٰ نہیں دیں گے، چند لوگوں کی خواہش پر تبدیلی کا نقصان اپوزیشن اور حکومت کو ہو گا۔ اتحادی میرے ساتھ ہیں، معاملات بہتر بنائیں گے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے جواب دیا کہ اب پانی سر سے گزر چکا ہے۔ ادھر گورنر بلوچستان نے وزرا اور مشیروں کے استعفے منظور کر لیے، ناراض اراکین کا کہنا ہے کہ آج رات اہم ہے، بڑے فیصلے ہونگے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔