Friday, April 26, 2024

نیپرا نے بجلی 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری

نیپرا نے بجلی 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری
October 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نیپرا نے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

سی پی پی اے جی نے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا نے 30 ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق اکتوبر کے بجلی بلوں پر ہوگا، لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔ بجلی صارفین پر 30 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔