Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تبدیلی لے کر آئیں گے، شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تبدیلی لے کر آئیں گے، شیخ رشید
October 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تبدیلی لے کر آئیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا ۔ چار منزلہ بلاک 13 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حساس اداروں کے خلاف زبان استعمال کرکے ٹارزن بننے کی کوشش کرنے والے منہ کے بل گریں گے۔ پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے ۔ ن لیگ دو نہیں ، تین گروپوں میں تقسیم ہورہی ہے ۔ یہ پگڑیاں اچھالنے کا نہیں  بلکہ سنجیدگی  کا مظاہرہ کرنے کا وقت ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک سو بیس دن پاکستانی سیاست کے بہت اہم ہیں۔ اس میں بہت کچھ دیکھیں گے۔ ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے لوگ دیکھیں گے  ہم عمران صاحب کی قیادت میں تبدیلی لائینگے۔ مہنگائی موجود ہے اسکو کنٹرول کرینگے۔ خوشی اس بات کی ہے عمران خان نے کویڈ اور افغانستان کے معاملے کو اچھے سے حل کیا ۔ عمران خان کی قیادت میں انشاء اللہ تبدیلی لے کر آئینگے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے کا بھی دسمبر میں افتتاح کرنے جارہے ہیں ۔ لئی ایکسپریس وے منصوبے کے بعد سیاست کو ہاتھ جوڑ کر خیر باد کہ دینگے۔