Thursday, April 25, 2024

نیب چیئرمین کی تعیناتی، حکومت نے مشاورت کا عمل وسیع کیا، فواد چودھری

نیب چیئرمین کی تعیناتی، حکومت نے مشاورت کا عمل وسیع کیا، فواد چودھری
October 7, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ نیب چیئرمین کی تعیناتی، حکومت نے مشاورت کا عمل وسیع کیا، اپوزیشن لیڈر کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔

فواد چودھری نے 92 نیوز کے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا نیا تقرر بھی حکومت اور اپوزیشن نے مل کر کرنا ہے، پہلی حکومت ہے جو چیئرمین نیب کے لیے اپوزیشن کی رائے کو اہمیت دے رہی ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا وہ حکومت کے ترجمان کی حیثیت سے وہی بات کرتے ہیں جو وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں اپوزیشن لیڈر کی پوزیشن بڑی خراب ہے۔