Friday, April 26, 2024

چیئرمین پی سی بی کو انگلینڈ کے بعد آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ سے بھی اچھی خبر ملنے کی امید

چیئرمین پی سی بی کو انگلینڈ کے بعد آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ سے بھی اچھی خبر ملنے کی امید
October 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو انگلینڈ کے بعد آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ سے بھی اچھی خبر ملنے کی اُمید ہے۔

رمیز راجہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ، کہا اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہے، تاکہ مستقبل میں کوئی دورہ منسوخ نہ کرے۔ مزید بولے پی سی بی میں پیسے نہیں، گالیاں بے انتہا ہیں۔ جب سے چیئرمین بنے ہیں نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔ چیئرمین کا عہدہ چیلنج سمجھ کر لیا، ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ چیئرمین بننے کے بعد دو اہداف مقرر کئے ہیں ایک پاکستانی ٹیم کو نمبر ون بنانا اور دوسرا پاکستان میں کرکٹ اکانومی کو مضبوط بنانا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ سیریز منسوخی کے فیصلے کے بعد پہلی بار پی سی بی سے رابطہ کیا ہے۔ سیریزری شیڈول کرنے پر بات چیت کی۔ بہت جلد اچھی خبر ملے گی۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی 90 فیصد فنڈنگ انڈیا سے آتی ہے ہماری کرکٹ کی 50 فیصد فنڈنگ آئی سی سی سے آتی ہے۔ اگر انڈیا کا وزیر اعظم آئی سی سی کی فنڈنگ روک دے تو پاکستان کی کرکٹ ختم ہوجائے گی۔

رمیز راجہ نے کہا کہ آئی سی سی سیکیورٹی حکام نے پاکستان میں سیکورٹی کو سب سے بہترین قراردیا ہے۔ ہم نے انگلینڈ کی کورونا کے دنوں میں دورہ کرکے مدد کی ۔ بدقسمتی سے ہماری مدد کو کوئی نہیں آیا۔ پاکستان جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور بنگلہ دیش پر مشتمل ٹیمیوں کا سالانہ بنیادوں پر ٹٓئینگولر سیریز کرانے کا پلان بنارہا ہے۔ ویسٹ انڈیز آسٹریلیا کے دورے برقرار ہیں،آسٹریلیا پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا۔