Saturday, April 27, 2024

سیالکوٹ، فوم فیکٹری میں آگ پر 6 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی

سیالکوٹ، فوم فیکٹری میں آگ پر 6 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی
October 7, 2021 ویب ڈیسک

سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ میں ڈسکہ روڈ پر موترہ کے قریب فوم بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، دوپہر ساڑھے 12 بجے کے قریب لگنے والی آگ پر 6 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ دھواں اس کدھر تھا کہ چار افراد کی حالت بھی غیر ہو گئی۔

سیالکوٹ ڈسکہ روڈ موترہ کے قریب فوم بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا اور آسمان دھویں کے بادل چھا گئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق آتشزدگی کے باعث فیکٹری کے چار ہالز کی چھت مکمل تباہ ہو کر گر گئیں۔ دھویں سے متاثر ہونے والے 4 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو کی 12 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لئے موقع پر موجود رہیں مزید فائر ٹینڈرز بھی منگوائے گئے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لئےگوجرانوالہ سے بھی واٹر باؤزر منگوائے گئے۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال بھی موقع پر پہنچے۔