Friday, April 19, 2024

وزیراعلیٰ بزدار سے وزیرداخلہ شیخ رشید کی ملاقات، باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ بزدار سے وزیرداخلہ شیخ رشید کی ملاقات، باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال
October 7, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور راولپنڈی کے ترقیاتی پراجیکٹس پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات سی ایم ہاؤس میں ہوئی، عثمان بزدار اور شیخ رشید نے بلوچستان میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

وزیراعلیٰ بزدار نے کہا راولپنڈی کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، مخالفین نے صرف پراپیگنڈا کیا۔

شیخ رشید نے کہا کرپشن کرنے والوں کا مستقبل تاریک اور پی ڈی ایم کی منفی سیاست ختم ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے شیرانوالہ فلائی اوور پراجیکٹ کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منصوبے پر 4 ارب 90 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں عثمان بزدار نے شیرانوالہ فلائی اوور کو داتاعلی ہجویری سے موسوم کردیا۔

وزیراعلی نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے اورہم لاہور کی تعمیرو ترقی کیلئے شہریوں کی ضروریات کے مطابق منصوبے لارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینیٹر عون عباس بپی نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار نظرانداز کیے گئے علاقوں میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔