Friday, March 29, 2024

برازیل، فٹبالر نے فاؤل دینے پر میچ ریفری کو ٹانگ دے ماری

برازیل، فٹبالر نے فاؤل دینے پر میچ ریفری کو ٹانگ دے ماری
October 7, 2021 ویب ڈیسک

برازیلیہ (92 نیوز) برازیل میں فٹبال کا میدان میدان جنگ بن گیا، کھلاڑی نے میچ ریفری کو ٹانگ مار دی۔

برازیل میں فٹبال میچ کے دوران فٹبالرآپے سے باہر ہو گیا اور میچ ریفری کو سر میں ٹانگ مار دی۔ میچ ریفری کے فاؤل دینے پر کھلاڑی کو غصہ آگیا اور امپائر کو ٹانگ مار کر بہیوش کر دیا۔

میچ ریفری کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حالت سنبھلنے پر امپائر کو ڈسچارج کر دیا گیا، کھلاڑی پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔