Thursday, April 25, 2024

ہالی ووڈ سٹار ڈینیئل کریگ کو ہالی ووڈ واک آف فیم کا ستارہ مل گیا

ہالی ووڈ سٹار ڈینیئل کریگ کو ہالی ووڈ واک آف فیم کا ستارہ مل گیا
October 7, 2021 ویب ڈیسک

لاس اینجلس (92 نیوز) ہالی ووڈ سٹار ڈینیئل کریگ کو ہالی ووڈ واک آف فیم کا ستارہ مل گیا۔ انہیں اپنی آخری جیمز بانڈ فلم کی ریلیز کے ہفتے میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔ ڈینیئل کریگ واک آف فیم میں شامل ہونے والی2 ہزار 704 شخصیات کا حصہ بن گئے۔

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کا افسانوی کردار جیمز بانڈ ہال آف فیم کا حصہ بن گیا۔ زیروزیرو سیون کا کردار ادا کرنے والے اداکار ڈینیئل کریگ جیمزبانڈ سیریز کے چوتھے ہیرو ہیں، جنہیں معتبر ہالی ووڈ ہال آف فیم کے ستارے سے نوازا گیا۔

ڈینیئل کریگ کی آخری جیمز بانڈ فلم نو ٹائم ٹوڈائی طویل انتظار کے بعد کل امریکہ میں ریلیز ہونے جارہی ہے جسے کورونا وبا کے باعث کئی بار ملتوی کیا گیا۔

برطانیہ میں ریلیز کے بعداس فلم کو اب تک کی کامیاب ترین جیمز بانڈ فلم کہا جا رہا ہے۔ ڈینیئل کریگ کا کہنا ہے کہ ہالی ووٖڈ واک آف فیم کا ستارہ ملنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔