Friday, April 19, 2024

کرکٹ ایشو پر ساتھ دینے کیلئے دنیا کے مشکور ہیں، فواد چودھری

کرکٹ ایشو پر ساتھ دینے کیلئے دنیا کے مشکور ہیں، فواد چودھری
October 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کرکٹ ایشو پر ساتھ دینے کیلئے دنیا کے مشکور ہیں۔

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا آج نیوزی لینڈ ٹیم بھی دورہ باکستان کرنا چاہتی ہے، انگلینڈ بھی سیریز ری شیڈول کرنے پر تیار ہے۔ پوری کرکٹ برادری پاکستان کے موقف کی حمایت کر رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کابینہ نے ربیع الاول میں عشرہ رحمت العالمین ﷺ منانے کا فیصلہ کیا تھا، تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس میں عشرہ رحمت العالمینﷺمیں بھر پور طریقے سے منانے کا فیصلہ  کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اتوار کے روز سیرت ﷺ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا نیب آرڈیننس پر تنقید کرنے والوں کی اکثر تجاویز اسی آرڈیننس میں شامل ہیں۔ نیب آرڈیننس پر تحریک انصاف کی پوری جماعت متفق ہے۔ کہا کہ جو بھی اصلاحات لے آئیں اپوزیشن کا کام ہے کہ وہ اس پر شور مچائے، اپوزیشن روتے ہوئے بچوں کا اجتماع ہے۔