Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سیالکوٹ، فوم فیکٹری میں لگی آگ پر 4 گھنٹے بعد بھی قابونہ پایا جاسکا

سیالکوٹ، فوم فیکٹری میں لگی آگ پر 4 گھنٹے بعد بھی قابونہ پایا جاسکا
October 7, 2021 --- ویب ڈیسک

سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ کے ڈسکہ روڈ پر فوم بنانے والی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 4 گھنٹے بعد بھی قابونہ پایا جاسکا۔

ریسکیو کی بارہ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ فیکٹری میں دھواں بھرجانے سے چار مزدور بے ہوش ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

گذشتہ کئی سالوں سے ہر سال اس فیکٹری میں آگ لگتی ہے، تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا مزید فائر  ٹینڈرزمنگوائے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔