Friday, April 19, 2024

نیب قوانین پر اپوزیشن کو مل بیٹھ کر بات کرنیکی دعوت دیدی، شیخ رشید

نیب قوانین پر اپوزیشن کو مل بیٹھ کر بات کرنیکی دعوت دیدی، شیخ رشید
October 7, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے حکومت نے نیب قوانین پر اپوزیشن کو مل بیٹھ کر بات کرنے کی دعوت دے دی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا نیب آرڈیننس قانونی عمل ہے، سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم واضح کرچکے پنڈورا پیپرز پر انکوائری ہوگی جو ملوث ہوا اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔

انہوں نے کہا مریم نواز غیر ذمہ دارانہ بیانات دے کر اپنے لئے مسائل پیدا کررہی ہیں، اداروں کا تحمل قابل تحسین ہے۔ مزید کہا کہ نوازشریف کا ٹائم گزر گیا، شہبازشریف جو تھوڑا بہت شروع کرتے ہیں اس پر مریم جھاڑو پھیر دیتی ہیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نئی الائنمنٹ دیکھ رہا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان کا استحکام پاکستان کا استحکام ہے، افغانستان میں حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ دنیا افغانستان کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی دیکھ رہی ہے۔ کہا کہ نیوزی لینڈ کے مسئلے میں انڈیا ملوث ہے۔

شیخ رشید نے کہا ویکسی نیشن کو مشکوک کیا گیا تو دشمن کے ہاتھ مضبوط ہونگے۔ وقار النسا یونیورسٹی اور نالہ لئی کے افتتاح کی تاریخ لینے لاہور آیا تھا۔