Tuesday, April 16, 2024

چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع غیر قانونی اور بدنیتی ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع غیر قانونی اور بدنیتی ہے، بلاول بھٹو
October 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع غیر قانونی اور بدنیتی ہے۔

بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پنڈورا پیپرز کے بعد حکومت خود کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے۔

آرڈیننس کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان اور انکے خاندان کو استثنیٰ دے رہی ہے اور اپوزیشن کو نشانہ بنانے کا عمل جاری رکھنا چاہتی ہے۔