Friday, April 26, 2024

نیب ترمیمی آرڈیننس پر تنقید کرنے والے معافی مانگیں، فرخ حبیب

نیب ترمیمی آرڈیننس پر تنقید کرنے والے معافی مانگیں، فرخ حبیب
October 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرمملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے نیب ترمیمی آرڈیننس پر تنقید کرنے والے معافی مانگیں۔

فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف، شہباز شریف اور ان کے خاندان پر کرپشن کے کیسز ہیں۔ اپوزیشن کی 34 شقوں میں ان کے لئے این آر آو تھا۔ ان کو شرمندہ ہونا چاہیے، معافی مانگنی چاہیے۔ اقتدار میں آکر اختیارات استعمال کر کے ذاتی اثاثے بنائے گئے۔

انہوں نے کہا ن لیگ والوں کو مشاورت کا بہت شوق ہے حالانکہ شہباز شریف اور ان کے بیٹے پر کیسز ہیں ۔ کرپٹ عناصر کیسے پی ٹی آئی کو درس دے رہے ہیں؟ ہم نے آئین سے ہی راستہ لیا۔ پارلیمان کو عزت دی۔ اپوزیشن کے اپنے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہیں۔ پہلے اپنے اثاثوں پر جواب دیں۔