Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوئیفا نیشز لیگ، سیمی فائنل میں اٹلی کو اسپین نے دو، ایک سے شکست دے دی

یوئیفا نیشز لیگ، سیمی فائنل میں اٹلی کو اسپین نے دو، ایک سے شکست دے دی
October 7, 2021 --- ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) یوئیفا نیشز لیگ کے سیمی فائنل میں اٹلی کو اسپین نے دو، ایک سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

اٹلی کو 37 لگاتار میچز جیتنے کے بعد پہلی ہار کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ اسپین کی ٹیم نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا اور 17 ویں منٹ میں  فرنینڈو ٹورس نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔

پہلے ہاف کے اضافی منٹ میں فرنینڈو ٹورس نے ایک بار پھر گیند کو جال کی راہ دکھائی اور ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔

اٹلی کی ٹیم نے 83 ویں منٹ میں گول کر کے میچ میں واپسی کی کوشش کی لیکن مقررہ وقت تک مزید کوئی گول اسکور نہ کر سکی اور اسپین نے دو ،ایک سے کامیابی سمیٹ کر فائنل ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔