Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری مشق نسیم البحر 13 جاری

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری مشق نسیم البحر 13 جاری
October 7, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری مشق نسیم البحر13 جاری ہے۔

مشترکہ بحری مشق نسیم البحر 13 کے دوران پاک بحریہ، رائل ‏سعودی نیول اور ائرفورس نے میزائل فائرنگ کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ ‏پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز ‏وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ ‏

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل فائرنگ میں رائل سعودی ائیر فورس کے ایف 15 طیارے ‏نے پہلی بار شرکت کی۔ پاک بحریہ، سعودی بحریہ اور فضائیہ کے یونٹس نے کامیابی سے ‏اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ دونوں بحری افواج کے سربراہان نے مشق میں شریک بحری جہازوں کا معائنہ بھی کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ‏مشق نسیم البحر دونوں ممالک  کے دفاعی تعلقات کے فروغ اور بحری خطرات سے مل کر ‏نبرد آزما ہونے کے عزم کا مظہر ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔