Friday, April 26, 2024

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، سینٹرل پنجاب نے سندھ کیخلاف مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، سینٹرل پنجاب نے سندھ کیخلاف مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
October 7, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب نے سندھ کیخلاف مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کورونا کی انٹری ہو گئی۔ بلوچستان کے چار کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔ چاروں کھلاڑیوں کو 10 روز کے لیے قرنطینہ کر دیا گیا۔

بلوچستان اور ناردرن کے درمیان میچ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ۔ دونوں ٹیموں میں میچ اب  نو اکتوبر کو ہو گا۔ اسکواڈ میں شامل باقی تمام کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

پہلے میچ میں  سینٹرل پنجاب نے حسین طلعت کی شاندا بیٹنگ کی بدولت سندھ کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ سینٹرل پنجاب نے 129 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لی۔

حسین طلعت 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ شعیب ملک نے 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سندھ نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔

سندھ کی طرف سے کپتان سرفراز احمد 54 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ فہیم اشرف اور حسن علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وہاب ریاض اور عثمان قادر ایک وکٹ حاصل کر سکے۔